جون 17, 2026

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہےکہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، خواجہ آصف

0
l_434603_054856_updates

وزیر دفاع  خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  اور   وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ  بذات  خود ایک  اشارہ  ہےکہ  معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے۔

  وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  امریکا ایران ثالثی میں ہم آہستہ آہستہ مثبت نتیجے کے قریب  پہنچے ہیں، ہم دنیا کو  ایک بہت بڑے  بحران  سے بچا رہے ہیں، پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ کرے ہمارے خطے  بشمول پاکستان  اور  دنیا میں جلد امن قائم ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے انکار نہیں، جس طبقے کے  وسائل محدود ہیں وہ  زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، جنگ کی وجہ سے معیشت  پر برے اثرات  پڑے ہیں، ریکوری کا عمل نہ صرف  رکا  ہے بلکہ ریورس ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ امن اگر قائم ہوتا تو ہمیں بڑی آسانی ہوگی، ہمیں اس بات کااحساس ہےکہ عام آدمی کو  دو  وقت کی روٹی بڑی مشکل سے میسر  ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے