جون 17, 2026

لاہور ، پولیوٹیم پر تشدد اور پولیس سے مزاحمت کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

0
pakistan-polio-2024

لاہور کے علاقہ لٹن روڈ پر  پولیوٹیم پرتشدد اور پولیس سے مزاحمت کرنیوالے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیوٹیم کو قطرے پلانے سے روکنے، تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی شکایت موصول ہوئی،15کال موصول ہوتے ہی لٹن روڈ پولیس فوری موقع پرپہنچی، ملزمان نے موقع پر جانیوالے پولیس اہلکاروں سے بھی مزاحمت کی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محبوس پولیو ورکر کو بازیاب کروا لیا، واقعہ کامقدمہ تھانہ لٹن روڈمیں دفعات342، 186،353،148،149اور506B کےتحت درج  کر لیا گیا، گرفتارملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی اور فرائض میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے