اگست 5, 2026

لاہور میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا

rain_3

شام کے وقت چلنے والی تیز اور ٹھنڈی ہواؤں نے لاہور میں گرمی کا زور توڑ دیا،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ماڈل ٹاؤن،گلبرگ،لبرٹی چوک،جیل روڈ اورگرد و نواح میں کہیں ہلکی اورکہیں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق لاہورکاموجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،جبکہ شہر میں اس وقت بھی 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

لاہورمیں 23 مئی تک تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے