0 Comments

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سرائے نورنگ بازار میں دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سرائے نورنگ بازار دھماکے میں 7 افراد شہید جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہداء میں 2 ٹریفک اہلکار بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو سرائے نورنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لکی مروت دھماکے کا نوٹس لے لیا، سہیل آفریدی نے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ کہا شہداء کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts