جون 17, 2026

مارکیٹوں کے اوقات کار دوبارہ تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

0
punjab-markets-timings

توانائی بچت مہم کے تحت وزیراعظم شہبازشریف نے کاروبار کےلیے نئے اوقات جاری کرنے کی منظوری دےدی۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں اور مالز اب رات 9 بجے جبکہ شادی ہالز، کمرشل ایونٹس، مارکیز رات 10 بجے بند ہوں گے، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، سبزی کی دکانیں رات 11 بجے بند ہوں گی۔

میڈیکل اسٹورز، آئی ٹی کمپنیز، تندور، جمز، فیول اسٹیشنز پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہے، صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو نئے اوقات کار پر عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ  ہوا تھا۔ دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات 9 بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے