جون 17, 2026

مری ایکسپریس وے پرسیاحوں کی گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی،4 افراد جاں بحق،12 زخمی

0

مری ایکسپریس وے پر ایک مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق 12 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیوحکام کےمطابق گاڑی اوور سپیڈ ہونے کے باعث سائڈ دیوار سےجا ٹکرائی،جس کے باعث گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک،سلائڈنگ دروازہ بھی لاک ہو گیا،حادثے میں متعدد سیاح جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں،ڈیڈ باڈیز اور زخمی افراد کو فاروق ہسپتال اور پمز منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق واقعےکی اطلاع ملتےہی موٹروےپولیس کی بھاری نفری اورمری انتظامیہ موقع پرپہنچ گئی،جبکہ امدادی اورریسکیو کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں،واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ حادثہ اووراسپیڈنگ کی وجہ سے ہوا،حادثے میں چار افراد جاں بحق12 زخمی ہیں،کچھ کی حالت تشویشناک ہے،،واقعہ سےمتعلق کمیٹی تشکیل دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے