جون 17, 2026

معرکہ حق قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی جیت ہے: سرفراز بگٹی

949649_29239882

معرکہ حق کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معرکہ محض عسکری فتح نہیں بلکہ قومی عزم، حوصلے اور اتحاد کی روشن مثال ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاک افواج نے جرأت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دے کر وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی جیت ہے، پاکستان نے ہر محاذ پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت نے قومی اتحاد اور ریاستی ہم آہنگی کو مضبوط کیا۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار عسکری قیادت نے پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچایا