جون 17, 2026

ملک کے مختلف شہروں میں گرمی برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

949553_51446591

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی و وسطی علاقوں میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں کہیں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چترال، سوات، ایبٹ آباد، پشاور اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے، البتہ ژوب، لورالائی اور گردونواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔