جون 17, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے

0
l_434847_091915_updates

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر واشنگٹن جائیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نیویارک میں مصروفیات مکمل کرنےکےبعد واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوں گے جہاں وہ امریکی وزیرخارجہ وقومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو سےملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اورخطے میں امن واستحکام پرگفتگو ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مذاکرات اورسفارتکاری کے ذریعے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اورامریکا کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے