جون 18, 2026

نور مقدم قتل کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی

951296_89298294

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ ابھی طویل چلنا ہے، اس لیے اسے عید کے بعد سنا جائے گا۔

عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ جس دن نور مقدم قتل کیس مقرر کیا جائے، اس دن کوئی اور کریمنل کیس نہ لگایا جائے تاکہ سماعت بلا تعطل جاری رہ سکے۔

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ کیس کو جون کے پہلے ہفتے میں مقرر کر دیا جائے گا، اور اس روز عدالت میں صرف اسی مقدمے کی سماعت کی جائے۔

ملزم ظاہر جعفر کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ جون کے پہلے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی۔