جون 17, 2026

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اب سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں بھی دستیاب

0
954914_42481420

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کو سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سرٹیفکیٹس پہلے ہی پاکستانی روپے، امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو میں دستیاب ہیں۔

سرکلر کے مطابق سعودی ریال، یو اے ای درہم، امریکی ڈالر اور یورو میں کم از کم سرمایہ کاری ایک ہزار یونٹس پر مشتمل ہوگی، جبکہ غیر ملکی کرنسیوں میں سرمایہ کاری کو مزید 500 یونٹس کے ضرب سے بڑھایا جا سکے گا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کی کم از کم حد 10 ہزار روپے مقرر ہے، جس میں ایک ہزار روپے کے ضرب سے اضافہ کیا جا سکے گا۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ریال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی سرمایہ کاری کے لیے سعودی نیشنل بینک اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ نمبرز استعمال ہوں گے، جبکہ یو اے ای درہم میں سرمایہ کاری کے لیے فرسٹ ابو ظہبی بینک اور سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ نمبرز استعمال کیے جائیں گے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں جاری کیے جانے والے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح یکساں رکھی گئی ہے، تین ماہ کی مدت کے لیے منافع کی شرح 6.50 فیصد جبکہ پانچ سالہ مدت کے لیے 7.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے