جون 17, 2026

واٹس ایپ کا میسج غائب ہونے سے متعلق فیچر پر کام جاری

952233_30085018

طے شدہ وقت کے بعد خود بخود غائب ہو جانے والے فیچر میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس کا ٹائمر آپ کے میسج  سینڈ  کرتے ہی شروع ہو جاتا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ کوئی میسج گھنٹوں غائبانہ پوزیشن میں غیر پڑھے ہوئے پڑا رہ سکتا ہے اور کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی غائب ہوسکتا ہے۔

اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے واٹس ایپ اب ڈس اپیئرنگ میسجز کے لیے ایک نیا آپشن آزما رہا ہے، جس کا نام ’آفٹر ریڈنگ‘ ہے۔

اس آزمائش کی نشاندہی واٹس ایپ بِیٹا انفو نے آئی او ایس کے تازہ ترین بِیٹا اپ ڈیٹ میں کی ہے۔

اینڈرائیڈ پر کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد، یہ فیچر اب آئی او ایس کے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، فی الحال یہ  ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام  کے ذریعے دستیاب ہے اور امید ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں یہ تمام عام صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

اس آپشن کے بعد اب میسج غائب ہونے کے وقت کی شروعات اس کو بھیجنے کے بعد سے نہیں بلکہ میسج کھلنے کے بعد سے ہوگی۔

اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے صارفین میسج کو اوپن کیے جانے کے بعد غائب ہونے کے لیے 5 منٹ، 1 گھنٹہ یا 12 گھنٹے کا ٹائم سیٹ کر سکتے ہیں اور اگر اگلے شخص نے میسج کو کھولا ہی نہیں، تو وہ 24 گھنٹے پورے ہونے پر خود بخود غائب ہو جائے گا۔