جون 17, 2026

وزیراعظم اورفیلڈ مارشل جنگ بندی نہ کراتے تو تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا: احسن اقبال

433344_4071985_updates

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران میں جنگ بندی نہ کراتے تو آج دنیا میں تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا۔

شکر گڑھ میں کارنر میٹنگ سےخطاب  کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا امریکا ایران جنگ نے دنیا میں تیل کا بحران پیدا کر دیا ہے،کوشش ہے ایران اور امریکا جنگ کا مکمل خاتمہ ہو اور تیل دوبارہ سستا ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر   وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران میں جنگ بندی نہ کراتے تو آج دنیا میں تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا۔