جون 18, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کو بطورضمانت جمع کرائےگئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت

950883_70378268

لاہورہائیکورٹ نے مریم نوازکو بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے۔ نیب کی جانب سے شوگر ملز کیس ختم ہونے پر مریم نواز کی جانب سے رقم کی واپسی کی استدعا کی گئی تھی۔