جون 17, 2026

وزیر بحری امور کا ہانگ کانگ کنونشن کے نفاذ پر بڑا اعلان

0
953093_51616162

وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کنونشن کے نفاذ کیلئے باضابطہ قانون سازی مکمل ہوگئی، سینیٹ سے ’’جہازوں میں خطرناک مواد کی فہرست کا بل 2026‘‘ منظور ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شپ ری سائیکلنگ سیکٹر میں خطرناک مواد کی نگرانی کا مربوط نظام متعارف کرایا گیا ہے، ماحول دوست شپ بریکنگ کے فروغ کیلئے بڑا قدم ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے جدید ٹریسنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جہازوں کی لازمی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کا نظام متعارف ہوگا۔

جنید انوار چودھری نے کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ کنونشن پر عمل کرنے والا 23 واں ملک بن گیا، وزارت بحری امور عمل درآمد اور رپورٹنگ کی قومی فوکل باڈی ہوگی، گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ قانون سازی سے سرکلر اکانومی کے فروغ میں مدد ملے گی، شپ بریکنگ میں مزدورں کی حفاظت اور صحت کے معیار کومزید بہتر بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے