جون 17, 2026

وزیر خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

saudi-ambassador-met-ishaq-dar1779099600-0-600x450

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔