جون 17, 2026

پاکستان نے تیل و گیس کے 8 ایکسپلوریشن بلاکس حاصل کر لئے

0
952918_36958256

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق پاکستان میں تقریباً دو دہائیوں بعد آف شور ایکسپلوریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اس اقدام کو توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق او جی ڈی سی دو بلاکس میں بطور آپریٹر جبکہ چھ بلاکس میں جوائنٹ وینچر پارٹنر ہوگی، اس اقدام سے سرمایہ کاری اور انرجی سکیورٹی کو فروغ ملے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آف شور بڈ راؤنڈ 2025 ملکی توانائی کے شعبے میں نئے دور کا آغاز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے