پاکستان نے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے
نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے بھارت سے آنے والے 737 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے، سکھ یاتری پاکستان میں 10 تا 19 جون سالانہ مذہبی تہوار میں شرکت کر سکیں گے۔
پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے مطابق سالانہ تہوار 10 جون سے 19 جون تک پاکستان میں ہوگا، جس میں سکھ یاتری خصوصی شرکت کریں گے۔