جون 17, 2026

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بہت پُرامید ہوں: ملالہ یوسفزئی

952452_50704618

ملالہ یوسفزئی نے لندن میں ورلڈ ایجوکیشن فورم میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ترقی کے سفر میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے۔

ملالہ نے کانفرنس میں فلسطین،لبنان اور افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی طالبات اپنے مسائل کو سمجھتی ہیں، ان کے پاس ان کے حل بھی موجود ہیں، افغانستان میں لڑکیاں چُھپ کر تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ملالہ نے طلبہ کے ساتھ ایک گول میز اجلاس میں بھی شرکت کی اور کوئز مقابلے میں حصہ بھی لیا، کانفرنس میں پنجاب اور کے پی کے وزرائے تعلیم بھی شریک تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بہت پُرامید ہوں، نوجوان جدید علوم کے ذریعے وطن کی ترقی کے لیے پُرجوش انداز میں کام کر رہے ہیں۔