جون 17, 2026

چین اور پاکستان آہنی بھائی، ایسےتعلقات کی مثال نہیں ملتی: وزیراعظم  چینی صدر سے ملاقات میں گفتگو

0
pm-shehbaz-2

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس دوران  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں ، ایسے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ،  چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دے کر دنیا میں امن اور ترقی کے لیے کام کر رہا ہے ، صدر شی جن پنگ بیلٹ اور روڈ اقدامات کے ذریعے دوستی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ پاکستان میں بہت سی اصلاحات کی ہیں ۔ مگر ابھی بہت کام باقی ہے ۔ نائب وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی منفرد شراکت سے ہماری ٹیم زبردست کام کر رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے