جون 17, 2026

ڈسکوز کی نجکاری کا معاملہ: چین، قطر، سعودیہ اور ترکیےکا سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

0
l_435213_060303_updates

نجکاری کمیشن حکام کے مطابق  ڈسکوز کی نجکاری  میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری  کے اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ  ڈسکوز کی نجکاری میں چین، قطر، سعودی عرب اور ترکیے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق  چاروں ملک مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر نجکاری میں حصہ لیں گے۔

 حکام کا کہنا تھا کہ عالمی ومقامی سرمایہ کار کو  ایک سے زیادہ ڈسکو کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی، ڈسکوز کی نجکاری کے لیے چین ، ترکیے ، سعودی عرب اور قطر میں روڈ  شو منعقد کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق  حکومت نے فیسکو،گیپکو  ار  آئیسکو کے 51  سے 100 فیصد شیئر  فروخت کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے