جون 17, 2026

کراچی رپورٹ پر دو جہازوں کے ٹکرانے کا معاملہ، ابتدائی تحقیقات رپورٹ پیش

0
954383_43828839

حکام کے مطابق کے پی ٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثہ سنگین تھا، تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں جہازوں کے پاکستان چھوڑنے پر پابندی لگا دی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ مرکنٹائل میرین ڈیپارٹمنٹ اور کے پی ٹی واقعے کی مشترکہ تحقیقات کریں گے، ایک کنٹینر بردار شپ اور ایک کیبل بچھانے والے شپ میں تصادم ہوا۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کنٹینرز بردار شپ یو اے ای اور کیبل لائنگ شپ لائبیریا کا ہے، ایک کھڑے جہاز کو دوسرے جہاز نے پیچھے سے ٹکر ماری، دونوں جہازوں کے کپتانوں کی غفلت حادثے کا سبب بنی۔

حکام کا کہنا تھا کہ تصادم شدید تھا ایم وی نیوا ناکارہ ہو گیا، نیوا نامی جہاز کو کھینچ کر پورٹ پر لایا گیا جسے کے پی ٹی کے چار بڑے ٹگس نے تجربہ کار عملے کے ذریعے ریسکیو کیا۔

دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ جہاز کی مرمت کراچی شپ یارڈ میں ہوسکتی ہے، تحقیقات میں انشورنس ایجنٹ بھی شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے