جون 18, 2026

کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر رات یا صبح میں بوندا باندی کا امکان

l_434011_013810_updates

کراچی میں کل کے مقابلے میں آج حبس کم رہنے جب کہ رات یا صبح کے وقت صوبے کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  ملک بھر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

 

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شام یا رات میں خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔