جون 17, 2026

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، الیکٹرک بس سروس بھی متاثر

0
l_435031_105229_updates

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  سے الیکٹرک بس سروس بھی جزوی متاثر ہوئی ہے۔

پیپلز بس سروس کراچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین روز سے مہران ڈپو پر بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث  ای وی بسوں کی جگہ دوسری ہائبرڈ بسیں چلائی جارہی تھیں۔

 انتظامیہ کے مطابق  ای وی 1 ملیر کینٹ سے سی ویو، ای وی 3 ملیر کینٹ سے نمائش لائی جاتی ہے جب کہ  آر ون پنک بس کھوکھرا پار سے ڈاکیارڈ تک چلائی جاتی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تینوں روٹس ای وی بس سروس کے ہیں جو مہران ڈپو سےچلتے ہیں،  اگر بجلی کی فراہمی کو بحال نہیں کیا گیا تو یہ روٹس معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے