کویت میں اعلیٰ سطحی کرپشن کیس، سابق وزیر شیخ طلال الخالد کو سزا، بھاری جرمانہ بھی عائد
کویت کے سابق وزیر داخلہ اور سابق وزیر دفاع شیخ طلال الخالد کو خصوصی فنڈز میں خرد برد اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے وزارت داخلہ کے خصوصی فنڈز کے غلط استعمال، غبن اور مالی بے ضابطگیوں سے متعلق الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے سابق وزیر پر 3 ہزار کویتی دینار جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ کویت میں حالیہ برسوں کے نمایاں مالیاتی بدعنوانی کے مقدمات میں شمار کیا جا رہا ہے، جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
اس سے قبل وزارتی عدالت بھی شیخ طلال الخالد کو سرکاری فنڈز میں خرد برد کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔ اسی فیصلے میں عدالت نے انہیں تقریباً ایک کروڑ کویتی دینار واپس کرنے اور تقریباً 2 کروڑ کویتی دینار اضافی جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔