0 Comments

پاکستان نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جہاز کو روکنا اور سماجی کارکنوں کو حراست میں لینا غیرقانونی  قرار دے دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق بین الاقوامی پانیوں میں اس نوعیت کی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہیں جن کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

پاکستان نے تمام زیر حراست کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان افراد کی سلامتی، وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتی مشنز کے ذریعے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اردن میں پاکستانی مشن سعد ایدھی کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts