جون 17, 2026

اپریل کے آخری کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی

433228_7146279_updates

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل کے آخری کاروباری ہفتے میں شدید مندی دیکھی گئی۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 7677 پوائنٹس کم ہوکر 162994 پربندہوا۔

ادھر 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 171306 رہی جبکہ  100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 160391 دیکھی گئی۔