جون 17, 2026

مقبوضہ کشمیر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، مظفرآباد میں الرٹ جاری

949325_50891990

ایس ڈی ایم اے کے مطابق پانی کا بہاؤ بڑھنے سے طغیانی کا خدشہ ہے، ایس ڈی ایم نے ڈپٹی کمشنرز کو انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی

حکام کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر عوام کی آمدورفت پر پابندی لگائیں، حساس مقامات کی نشان دہی کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کی تعیناتی کی جائے۔

دوسری جانب ایس ڈٰی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں