جون 17, 2026

لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں شیر کو ہلاک کر کے اس کی کھال اتار دی گئی

lion-killed

لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں انسانیت کو شرمندہ کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے،جہاں ایک شیر کو بے دردی سے مار کر اس کی کھال اتار دی گئی۔

ویڈیومیں ملزمان کوبلا خوف وخطر کارروائی کرتےدیکھا جاسکتا ہے،وائلڈ لائف رینجرزنےفوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اورمرکزی ملزم کو ہارون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گروہ مردہ جنگلی جانوروں کی کھالیں اتار کر ان کو غیرقانونی حنوط بھی کرتا تھا۔

ملزمان کےگھروں سےبڑی تعدادمیں حنوط شدہ جانوربرآمد ہوئے،مزید یہ کہ تین سےچارخاندان اس غیرقانونی سرگرمی میں ملوث تھے،ملزمان کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔