جون 17, 2026

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

949566_42950845

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 3500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 826 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.71 فیصد اضافہ ہوا، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں 0.43 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.38 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 0.13 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.11 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔