جون 18, 2026

ضبط شدہ ایرانی کنٹینر کے ارکان پاکستان منتقل، آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ترجمان دفترخارجہ

tahir-andrabi

امریکا نے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر ضبط کیے گئے ایرانی کنٹینر جہاز ایم وی توسکا کے 22 اہلکاروں کو پاکستان منتقل  کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عملے کو آج ایرانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد گزشتہ رات پاکستان پہنچے۔ ایرانی جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد پاکستانی سمندری حدود میں واپس لا کر اس کے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ اس تمام عمل کو امریکا اور ایران دونوں کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایسے اعتماد سازی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا۔