جون 18, 2026

فائیو جی کے کامیاب لانچنگ میں بڑی رکاوٹ سامنے آگئی

5g1

ملک میں فائیو جی کی کامیابی کے لیے ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب بڑا چیلنج بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 لائسنس ہولڈرز میں سے صرف 40 فیصد نے ملک بھر میں ٹاورز لگائے۔ پی ٹی اے نے لائسنس ہولڈرز کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لے لیا۔

پی ٹی اے کے مطابق 15 لائسنس ہولڈرز میں سے صرف 9 نے پاکستان بھر میں ٹاورز نصب کیے، صرف 6 لائسنس ہولڈرز  نے ملک میں 50 یا اس سے زیادہ ٹاورز نصب کیے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صورتحال سے نمٹنے کےلیے اسٹیک ہولڈرز کو تجاویز پیش کرنے کیلیے 18 مئی کی ڈیڈلائن مقررکردی۔