جون 18, 2026

پاکستان نے بچوں میں غذائی کمی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی

950340_58979287

اسلام آباد میں بینظیر نشوونما پروگرام کے جائزہ اجلاس کو بتایا گیا کہ آغا خان یونیورسٹی کی آزادانہ تحقیق کے مطابق خواتین بینیفشریز کے بچوں میں غذائی کمی کی شرح میں 22 فیصد تک کمی آئی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تخفیف غربت سید عمران احمد شاہ نے ان نتائج کو پاکستان کے سماجی تحفظ کے شعبے کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹرروبینہ خالد نے نے بتایا کہ یہ پروگرام ملک کے 157 اضلاع میں 578 سہولت مراکز اور 169 سٹیبلائزیشن سنیٹرز کی مدد سے 45 لاکھ سے زائد خواتین اور بچوں تک پہنچ چکا ہے۔

اجلاس کے دوران نیشنل کمیشن آن چائلڈ رائٹس کی عائشہ رضا فاروق، آغا خان یونیورسٹی کے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ صحت ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کی انیتا زیدی نے بینظیر نشوونما پروگرام کو سماجی تحفظ کا ایک مؤثر ماڈل قرار دیا اور خواتین و بچوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے حکومتِ پاکستان کی قیادت کو سراہا۔