جون 18, 2026

آسٹریلیا نے کالعدم بی ایل اے پر پابندی عائد کر دی

950440_80822281

آسٹریلوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بی ایل اے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے اور دہشتگردی و انتہاپسندی کے خلاف آسٹریلیا کا عزم غیرمتزلزل ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکومت نے کالعدم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب سمیت تین افراد پر مالی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے کارندوں سے لین دین یا ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آسٹریلوی حکومت کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق یا مالی معاملات رکھنے والوں کو بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔