جون 18, 2026

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا: حافظ نعیم الرحمٰن

950551_70838342

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، حکمران عالمی مارکیٹ کا نام لے کر عوام کو گمراہ کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھاری پٹرولیم لیوی عوام سے وصول کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں اور حکومت فی لیٹر 150 روپے سے زائد ٹیکسز اور لیوی وصول کر رہی ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔