جون 18, 2026

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ

950859_28472213

انہوں نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کی تزئین و آرائش اور اپگریڈیشن ورک کا معائنہ کیا علاوہ ازیں وزیر داخلہ کو فیوژن سنٹر اور جدید کنٹرول روم کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

‎وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی فیز ٹو کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول روم کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنایا جائے، سیف سٹی میں تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کے شہریوں کو محفوظ اور پر سکون ماحول فراہم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔