جون 18, 2026

پاکستان کے ایٹمی اثاثے جارحیت کے بجائے پاکستان کے دفاع کیلئے ہیں: وزیراعظم

434039_107853_updates

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کردیا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے جارحیت کے بجائے پاکستان کے دفاع کے لیے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی قوت کے طور پر جانتی ہے، ایٹمی طاقت کے بعد پاکستان کو اب معاشی طاقت بنانا ہے اور ہر صورت میں چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ڈیڑھ ماہ کے دوران خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہے ، عارضی جنگ بندی کے باوجود دیگر ممالک کی طرح پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا حکومت موجودہ حالات کا مقابلہ کررہی ہے، معرکہ حق میں قوم یک جان اور دو قالب تھی، وزیراعظم کا کہنا تھا افواج پاکستان نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے گا۔

اجلاس کے دوران اٹک میں خودش حملہ ناکام بنانے والے لیاقت شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ۔