کراچی میں ڈمپر نے پولیس وین کو کچل دیا،2پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی سپرہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر پولیس وین پر چڑھ گیا ۔ حادثے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گڈاپ ٹاؤن کے قریب پیش آیا ۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے بھاگ نکلا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس وین سڑک کے کنارے کھڑی تھی کہ قاتل ڈمپر تیزرفتاری کے باعث قابو نہ رکھ سکا اور پولیس وین کو کچل ڈالا۔ تیز رفتار ڈمپر حیدرآباد سے کراچی آرہا تھا۔