جون 17, 2026

چین نے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کو بہترین ڈپلومیٹ میڈل سے نواز دیا

952458_54083610

وزارت خارجہ بیجنگ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں خلیل ہاشمی کو یہ تمغہ پیش کیا گیا، انہیں یہ اعزاز غیر معمولی سفارتی صلاحیتوں اور پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں انمول شراکت کے اعتراف میں دیا گیا۔

سفیر خلیل ہاشمی چین میں خدمات انجام دینے والے پہلے پاکستانی سفیر بن گئے جنہیں یہ اعزاز ملا۔

انہوں نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ ایوارڈ اپنے ٹیم کے ارکان، خاندان اور دونوں ممالک کی سفارتی خدمات کو وقف کیا۔

سفیر ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ عالمی چیلنجز میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔