جون 17, 2026

آئی ایم ایف کے لیوی اہداف پر وزارت پٹرولیم نے تحفظات کا اظہار کردیا

0
petroleum-products-price

آئی ایم ایف کے مجوزہ لیوی اہداف پر وزارت پٹرولیم نے  تحفظات کا اظہار کر دیاہے، وزارت پٹرولیم نے 1727 ارب روپے کے بجائے سالانہ لیوی ہدف ایک ہزارارب روپے رکھنے کا مطالبہ کر دیا  ہے، بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا بھی دی گئی ہیں ۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کا ہدف بڑھانے اضافے پر وزارت پیٹرولیم نے تشویش کا اظہار اور   نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کیلئے لیوی کا ہدف 1727 ارب روپے  مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ یوں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں لیوی ہدف 414روپے بڑھا دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم لیوی کو  اصل ہدف سے بھی 30 روپے کم کرکے 50 روپے تک مقرر کرنے کی خواہاں ہے ، حکومت اس وقت پٹرول پر 108 روپے جبکہ ڈیزل پر 52 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے ۔ پٹرولیم صارفین سے ڈھائی روپے فی لیٹر کلائیمیٹ سپورٹ لیوی اضافی کی جا رہی ہے ۔  مشرق وسطیٰ تنازعے کے بعد پاکستان میں پٹرول چھپن فیصد اور ڈیزل اڑتالیس فیصد مہنگا ہوچکا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے