جون 17, 2026

سوا چار سال بعد پاکستان کے ڈالرذخائر ایک بار پھر ساڑھے 22 ارب ڈالر سے تجاوز

0
state-bank-of-pakistan

آئی ایم ایف پروگرام کی دواقساط اور پانڈا بانڈ سے حاصل ڈالرز نے زرمبادلہ ذخائر بڑھا دیئے، سوا چار سال بعد پاکستان کے ڈالر ذخائر ایک بارپھر ساڑھے 22ارب ڈالر  سے تجاوز کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 25 کروڑ 22 لاکھ ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 1 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئے،کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہو  گئے، گزشتہ ہفتے کچھ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے