جون 17, 2026

دکی میں کوئلہ کان حادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل، 5 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا، ایک کی لاش برآمد

0
434573_2479377_updates

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ، کان میں پھنسے 6 کان کنوں میں سے 5 کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف مائینز کے مطابق گزشتہ رات کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 14 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد ایک کان کن کو زندہ نکالا گیا۔ مزید ریسکیو ٹیمیں طلب کر کے آپریشن جاری رکھا گیا اور 20 گھنٹے بعد مزید 4 کان کنوں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق آپریشن کے آخری مراحل میں چھٹے کان کن کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب کان کن 3 ہزار فٹ گہری کان میں کام کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے