جون 17, 2026

میٹرو بس میں سٹیشن کے قریب اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، سروس معطل

0
953269_83329575

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، جہاں مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق بس میں آگ بھڑکنے کے باعث میٹرو بس ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، تاہم آگ بجھانے اور ٹریک کو کلیئر کرنے کے بعد سروس بحال کی جائے گی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا، امدادی اداروں کی 4 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 12 سے زائد ریسکیو اہلکاروں موقع پر موجود اور کارروائی میں مصروف ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ آگ سے میٹرو بس مکمل طور پر جل گئی ہے، ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

دریں اثنا امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے مسافروں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر اپنی جان بچائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے