جون 17, 2026

ٹیکس اور ڈیوٹی وصولی کے لیے بینک آج اور کل کھلے رہیں گے

0
953270_19306656

سٹیٹ بینک کے ایکسٹرنل کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت تمام کمرشل بینکوں کی وہ برانچز جو عام طور پر ہفتے کے دن کھلتی ہیں بشمول نیشنل بینک آف پاکستان کی وہ برانچز جو کسٹمز کلیکشن کا کام کرتی ہیں، آج 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026 کو صبح 09:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔

سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ اتوار 24 مئی 2026 کو این آئی ایف ٹی کے ذریعے سرکاری لین دین کی اسپیشل کلیئرنگ مکمل ہونے تک اپنی متعلقہ برانچز کو کھلا رکھیں۔

ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ادائیگی کے تمام ذرائع جیسے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بلا تعطل دستیابی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ آن لائن ٹیکس جمع کروانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے