جون 17, 2026

کاہنہ میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی کا حیران کن ڈراپ سین

0
953271_95606894

پولیس کے مطابق ملزم عدیم پیشے کے لحاظ سے پراپرٹی ڈیلر ہے جس نے سرمایہ کاری میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے یہ ڈکیتی خود منصوبہ بندی کے تحت کروائی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنے ہی گھر کو نشانہ بنایا اور واردات کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور ملزم نے اپنے بھائی کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ واردات کروائی۔ مزید یہ کہ ملزم کے بھائی کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور ملزم کی نظر اپنی بھابھی کے زیورات پر تھی۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ عدیم نے اپنے دفتر کے ملازمین کو واردات کے لیے آمادہ کیا اور گھر کی چابی خود فراہم کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں چابی فراہم کرنے کے مناظر سامنے آنے پر سارا بھانڈا پھوٹ گیا۔

سی سی ڈی کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عدیم سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے سونا اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے