جون 17, 2026

پاکستان بھر سے آج بھی اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی

0
l_434637_125209_updates

پاکستان بھر سے آج بھی اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں  منسوخ ہوئی ہیں جبکہ صرف 430 آپریٹ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق 24 گھنٹے میں کراچی سے 123، اسلام آباد سے 134اور لاہور سے 100 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

ملتان سے 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

اس کے علاوہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کراچی سے آج 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے  11 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کوئٹہ فیصل آباد 5، 5 پشاور 4 سکھر ،گلگت کی 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لوڈ میں کمی پر جدہ کی 20 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے