جون 17, 2026

اسماعیلی برادری صراط مستقیم پر ثابت قدم رہے اور اتحاد اور پرامن بقائےباہمی کو فروغ دے، پرنس رحیم آغاخان

0
l_434651_065337_updates

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان پنجم  پرنس شاہ رحیم الحسینی نے  پاکستان میں اسماعیلی برادری  پر زور  دیا ہے کہ  وہ صراط مستقیم  پر ثابت قدم رہے اور اتحاد اور  پرامن بقائے باہمی کو فروغ دے۔

پرنس رحیم آغا خان نے منصب سنبھالنےکے بعدگلگت کا پہلا دورہ کیا۔گلگت پہنچنے پر ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد، فورس کمانڈر میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی اور چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ و دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام اور اسماعیلی جماعت کے اکابرین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پرنس رحیم آغا خان کے دیدار کے لیے ان کے مریدین کی جانب سے گلگت بلتستان اور چترال میں 6 مقامات پر دربار کے لیے خصوصی انتظامات کیےگئے۔

اپنے  روحانی پیشوا  پرنس رحیم آغا خان کے دیدار کے لیے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عقیدت مند دیدارگاہوں میں جوش و جذبےکے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان میں اسماعیلی برادری پر  زور دیا ہےکہ  وہ صراط مستقیم  پر ثابت قدم رہے، اتحاد اور  پرامن بقائے باہمی کو فروغ دے، زندگی بھر تعلیم حاصل کرے اور کاروباری و پیشہ ورانہ  زندگی  میں اعلیٰ اخلاقی معیار  برقرار  رکھے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمارا ایمان دین کے بنیادی عقائد توحید، حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت اور قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ کی آخری وحی ماننے پر مبنی ہے۔

پرنس رحیم آغا خان نے کہا کہ  اسماعیلی برادری کے افراد امن، برداشت، اخلاقی رویے اور ذمہ دار شہری ہونےکے ذریعے انسانیت کی خدمت جاری رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے