جون 21, 2026

سانحہ چمن پھاٹک: فتنۃ الہندوستان کی درندگی ایک بار پھر ثابت ہوگئی

0
953614_21172654

کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں قریبی رہائشی آبادی شدید متاثر ہوئی ہے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں موجود مقامی بلوچ شہری بالخصوص بچے اور خواتین شدید متاثر ہوئے۔

خودکش دھماکے کے نتیجے متعدد قریبی گھروں، پلازہ اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے سے14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سکیورٹی فورسز نے طبی امداد فراہم کی۔

فتنۃ الہندوستان جس میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے اور فوجی جوانوں سے لڑنے کی ہمت نہیں رہی ہے معصوم بلوچ آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، فتنۃ الہندوستان کی اس دہشت گردی کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور امن سبوتاژ کرنا ہے ۔

ذوالحجہ کے بابرکت ایام میں عید قربان کے قریب اس طرح کی دہشتگردی ان عناصر کو درندہ صفت ثابت کرتی ہے، غیور اور نڈر بلوچ عوام میں دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، نہ صرف مقامی شہری آبادی نے بلکہ ہر مکتب فکر نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، نہتے شہریوں، مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت اور انسانیت سوز جرم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے