جون 17, 2026

لبنان کے صدر کا اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ

0
Lebanese President Joseph Aoun

لبنان کے صدر جوزف عون نے یومِ مزاحمت و آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں اسرائیل سے جنوبی لبنان سے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر نے کہا کہ جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر اسرائیلی موجودگی اور حملے اب بھی جاری ہیں، جو لبنانی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کا بنیادی اور مستقل مطالبہ اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء ہے، اور اس مقصد کے لیے سفارتی اور مذاکراتی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

جوزف عون نے کہا کہ یہ مذاکرات کسی بھی قسم کی رعایت یا ہتھیار ڈالنے کے مترادف نہیں ہوں گے بلکہ قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ایک حکمتِ عملی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یاد رہے کہ 25 مئی 2000 کو اسرائیل نے جنوبی لبنان پر 22 سالہ قبضے کے بعد اپنی افواج کا انخلاء مکمل کیا تھا، جسے لبنان میں یومِ مزاحمت و آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے