جون 17, 2026

وزیراعلی مریم نواز کی پنجاب بھر میں آپریشن کلین اپ کی براہ راست نگرانی

0
lwmc-suthra-punjab

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ کے بعد آپریشن کلین اپ تیزی سے جاری ہے جبکہ وزیراعلیٰ خود صفائی آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر قائم مرکزی کنٹرول رومز کے ذریعے چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا اور ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آلائشوں کو فوری طور پر اٹھا کر محفوظ انداز میں ٹھکانے لگایا جا رہا ہے جبکہ گلی محلوں، بازاروں، چوراہوں اور اہم شاہراہوں کی سرف اور فینائل سے دھلائی بھی کی جا رہی ہے۔

قربان گاہوں میں عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ اور چونے کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے تاکہ تعفن اور آلودگی سے بچا جا سکے۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حافظ آباد اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے